اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی اور سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں اسد عمرنے کہا ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکرا ئوکا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ جس حلقے اور میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ZS