غزہ(مانند نیوز ڈیسک)غزہ میں ہسپتا لوں کو ایندھن، ادویات اور دیگر سہولیات بدستور بند ہونے کی وجہ سے 39 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق الشفا ہسپتا ل میں آکسیجن کی کمی کے باعث 39 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، ہسپتال بند ہونے سے سینکڑوں مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، اسرائیل نے الشفا ہسپتال پر فاسفورس بم گرائے، اسرائیلی فوج نے غزہ کے تمام ہسپتالوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ غزہ کے 35 میں سے 21 ہسپتال مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 72 میں سے 51 ہیلتھ کیئر مراکز بھی مکمل طور پر بند ہیں، فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فوج امداد میں ایندھن غزہ پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہی، اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہسپتالوں اور ہیلتھ مراکز پر 270 سے زائد حملے کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے