پبی (مانند نیوز ) شہید کانسٹیبل وہاب گل کی نماز جنازہ آبائی گاوں میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔وہاب گل گزشتہ دن ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوا تھاگزشتہ دن ٹانک میں دہشت گردوان کی فائرنگ سے شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والے وہاب گل کی نماز جنازہ آبائی گاوں گاڑو نظام پور میں پورے اسرکاری اعزاز کیساتھ ادا کرکے اْنکو سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمانڈنٹ شاہجہان خان،ڈی ایس پی اکوڑہ ارشد احمد،ڈی ایس پی سیکیورٹی نورالامین خان،ڈی ایس پی ٹریفک مسلم خان،ایس ایچ او نظامپور مْراد خان و دیگر پولیس افسران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نوشہرہ پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی اور پھولوں کے چادر چڑھائے۔ پولیس افسران نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کی اور شہداء کے بچوں کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پولیس افسران نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ محکمہ پولیس نے اس سے پہلے بھی ملک و قوم اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنے قیمتی جانوں کے نظرانے پیش کیے ہیں اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ دہشت گردوں کے اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے خیبر پختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں کے حوصلے کبھی بھی پست نہیں ہونگے اور بہت جلد ملوث عناصر تک رسائی حاصل کرکے ان کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔