جمرود(نمائندہ مانند )ہماری 28ماہ سے بند تنخواہیں فوری ریلیزاور تمام کمیونٹی سکول اساتذہ کو مستقل کئے جائے۔ال خیبرکمیونٹی سکول اساتذہ کا پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق این سی ایچ ڈی خیبر اور بیسک کے مشترکہ کمیونٹی سکولز کے اساتذہ محمدعمر، حاجی گل ودیگر نے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبرمیں کمیونٹی سکولز 1995سے طلباء وطالبات کے لئے کھولے گئے ہیں اور ان کے اساتذہ اب تک مستقل نہیں کئے گئے ہیں جبکہ انتظامی آفسران اور کلریکل سٹاف دس سال پہلے مستقل کئے جا چکے ہیں اور اب پچھلے 28ماہ سے آل خیبر کمیونٹی سکول اساتذہ کو تنخواہوں سے بھی محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے آل خیبر کمیونٹی سکول اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ان کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں جو کہ آل خیبر کمیونٹی سکول اساتذہ کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع خیبرمیں 60 سے زائد کمیونٹی سکولز میں تقریباً 2800طلباء وطلبات تعلیم کی روشنی سے روشناس ہو رہے ہیں اور ان سکولوں میں 86 اساتذہ کرام اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آل خیبر کمیونٹی سکولز اساتذہ نے ضلع خیبرمیں مشکل اور گھٹن حالات میں دورافتادہ علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دی ہیں جہاں پر جانا بھی مشکل تھا۔نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن (ای این ایف) اور این سی ایچ ڈی کو قبائلی اضلاع کے کمیونٹی سکولوں کے لئے 50ملین فنڈز ملا تھا جو کہ انکے نااہلی کی وجہ سے واپس ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آل خیبر کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ کو پیچھلے 28ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہے جبکہ مختلف پروجیکٹس کے ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے تاہم کمیونٹی بیسک اساتذہ کو تاحال نہ تو مستقل کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کمیونٹی بیسک سکولوں کو سہولیات دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آل خیبر کمیونٹی سکولز اساتذہ عرصہ دراز سے کمیونٹی سکولوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں لہذا حکومت انہیں مستقل کریں کیونکہ اتنے عرصے بعد مزکورہ اساتذہ بے روزگار ہوجائے گے انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو احتجاج پر مجبور ہوجائے گے۔