غزہ (مانند نیوز ڈیسک)حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیل سے جنگ بندی کے بدلے 70 یرغمال خواتین و بچوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کر دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے آڈیو پیغام میں کہا کہ قطری ثالثوں کو بتایا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ 5 روزہ جنگ بندی کے بدلے غزہ میں قید 70 خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ پانچ روز جنگ بندی اور ہر قسم کی انسانی امداد کی اجازت ہونی چاہئے۔اس سے پہلے ابو عبیدہ نے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے