واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن میریان ٹرمپ بیری 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔میریان ٹرمپ وفاقی جج اور سرکاری وکیل رہ چکی ہیں۔ انہیں 1983 میں اس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن نے نیو جرسی میں فیڈرل ڈسٹرکٹ جج مقرر کیا تھا اور وہ 2019 میں ریٹائر ہوئی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق میریان بیری اپنے بھائی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھیں جن سے وہ اکثر مشورے لیا کرتے تھے۔امریکی میڈیا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدراتی عہدے پر فائز ہونے کے بعد دونوں بہن بھائی کے تعلقات میں کشیدگی دیکھنے کو ملی تھی۔ میریان ٹرمپ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے