سوات (مانند نیوز)عطاء اللہ خان شمس ایس پی اپر سوات تعینات کردئے گئے، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی سیدو شریف عطاء اللہ شمس کو ایس پی اپر سوات تعینات کر دیا گیا ہے، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ترقی پانے والے ڈی ایس پی عطاء اللہ شمس کو ایس پی رینک لگا کر ایس پی اپر سوات کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔