اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پشاور میں درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف مہمند ایجنسی میں مقدمہ درج ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا پولیس کو شیرافضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا۔شیر افضل مروت کو چودہ روز میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے استفسار پر شیر افضل مروت نے بتایا کہ ان کیخلاف اب تک آٹھ مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے آپ اپنے لیڈرکو فالو کر رہے ہیں،جتنے مقدمات ان پر ہوئے آپ پر بھی اتنے ہونے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات کرنا رواج بن گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے