پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثرانداز میں پتہ لگایا تھا۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہائی ویلیو دہشت گرد کمانڈر سمیع عرف شینائے بھی ہلاک ہوا۔