منیلا(مانند نیوز ڈیسک)فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ جمعہ کو فلپائن میں 6.9شدت کا زلزلہ آیا لیکن اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ زلزلہ 10کلومیٹرکی گہرائی میں تھا لیکن سونامی کی توقع نہیں تھی۔فلپائن کی سیسمولوجی ایجنسی نے کہا کہ زلزلے سے نقصانات اور آفٹر شاکس کی توقع کی جاسکتی ہے۔