پشاور(مانند نیوز) دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کی خدمت دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں محدود وسائل کے باوجود پشاور کے مساجد اور دینی مدارس کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور آخری مسجد اور مدرسے میں سولر پینل اور دیگر سہولیات کی فراہمی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار مئیر پشاور سٹی حاجی زبیر علی نے کاکشال گلدرہ چوک میں قائم دینی مدرسے جامعہ عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کے دورے کے موقع پر مہتمم قاری اکرام اللہ سواتی،ناظم قاری علی شاہ اور دیگر طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے گزشتہ روز کاکشال گلدرہ چوک میں مدرسے جامعہ عمر بن خطاب کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام پشاور پی کے 78 کے نائب امیر حکیم خدمت حسین،کمشنر پشاور ڈویژن کے پی آر آو فیروزشاہ مہمند اور جمعیت علمائے اسلام کے دیگر منتظمین بھی ان کے ہمراہ تھے مئیر پشاور نے مدرسے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا معلومات حاصل کی اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے مدرسے میں طلبا کی سہولت اور لوڈشیڈنگ سے نجات کے لئے سولر پینل کا اعلان کیا اور متعلقہ کنسلٹنٹ کو جلد سے جلد سولر پینل کی تنصیب کے احکامات جاری کئے جبکہ مدرسے سے متصل گلی کی تعمیر و مرمت اور گلی میں اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی کا بھی اعلان کیا اس کے علاوہ مدرسے کے لئے مزید مالی تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی مدرسے کے مہتمم قاری اکرام اللہ سواتی نے مئیر پشاور کی آمد اور سولر پینل کی فراہمی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سولر پینل کی فراہمی سے مدرسے میں درس و تدریس کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا اور گرمی کے موسم میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اس موقع پر مدرسے کی جانب سے مئیر پشاور کو قرآن مجید کا نادرا نسخہ پیش کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے