پشاور(مانند نیوز) محکمہ خوراک پشاور نے آج چھٹی کے روز مردہ اور بیمار مرغیوں کو سپلائی کرنیوالا گروہ بے نقاب کر کے سینکڑوں مرغیاں قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کو اطلاع ملی کہ باچا خان چوک سے بڑی تعداد میں مردہ اور بیمار مرغیوں کو سپلائی کیا جا رہا ہے جس پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘ اور فوڈ گرین سپروائزر طیب انور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مردہ اور بیمار مرغیوں کو سپلائی کرنیوالا ملزم کو گرفتار کر کے سینکڑوں مرغیاں قبضے میں لیکر ملزم کو جیل بھیج دیا۔ محکمہ خوراک کے افسران کے مطابق مردہ اور بیمار مرغیوں کو باچا خان چوک سے پشاور کے مختلف علاقوں کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔ مذکورہ ڈیلرز مردہ مرغیوں کو صاف کر کے بعد ازاں مہنگے داموں بیچنے سمیت مختلف شادی ہالز اور ریسٹورانٹس میں سپلائی کرتے ہیں۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری و صاف ستھری اشیائے خوردونوش کی فراہمی محکمہ خوراک کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ مرتکب افراد کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے سمیت جیل بھیجا جائے گا۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کریں تاکہ شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ انسانی صحت سے سے کھیلنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے