پشاور(مانند نیوز) اسلامیہ کالجیٹ سکول کی ایک وفد نے کفیل احمد خلیل صدر اور محمد شہزاد جنرل سیکرٹری ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن اسلامیہ کالجیٹ سکول اور اس کی کابینہ نے پروفیسر ڈاکٹر گل مجید خان وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے ان کے کمیٹی روم میں ملاقات کی جس میں سکول پرنسپل کی فوری تعیناتی جو 8 ماہ سے خالی ہے, اساتذہ کی خالی نشستوں کو فوری پر پر کرنا جو کہ 7 سالوں سے خالی ہیں، موجود حقدار اساتذہ اور پی ای ٹیز کی پروموشن کرنا اور سیلف سپورٹ سکیم میں سینڈیکیٹ کے فیصلے کے مطابق %40 حصہ اسلامیہ کالجیٹ سکول کے حوالے کرنا ہے۔ وائس چانسلر نے کابینہ کے ان جا?ز مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔