پشاور(مانند نیوز) ایڈورڈز کالج پشاور میں حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئرتھیلیسمیاہسپتال کیجانب سے تھیلیسیمیامرض سے آگاہی کیلئے سیمینار و بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں ڈاکٹر کشمالہ شاہ کے طبی معائنہ کے بعد حمزہ فاؤنڈیشن کیساتھ رجسٹرڈ تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا کے 1478 مریضوں کی جانیں بچانے کیلئے 123 رضاکار طلباء نے خون عطیہ کیا۔ سیمینار میں ایڈورڈزکالج کے پرنسپل پروفیسر شجاعت علی خان،انچارج ایچ ایم کلوز بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے ڈاکٹر ظاہر شاہ محمد زئی کے علاوہ طلباء وطالبات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب میں حمزہ فاؤنڈیشن کے عتیق الرحمان اورابرار اللہ جان نے بتایاکہ ان کا ادارہ 2006سے نہ صرف تھیلیسمیاوہیموفیلیا سے متاثرہ مریضوں کو انتقال خون کی فراہمی کے علاوہ دیگر سروسزمفت فراہم کررہا ہے بلکہ تھیلیسیمیامرض سے بچاؤاور اسکی روک تھام سے متعلق آگاہی بھی پیداکررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ طلباء سمیت دیگرمکاتب فکرکے لوگوں کی مدد سے ہی تھیلیسیمیاودیگرامراض خون میں مبتلا مریضوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔انہوں نے پروفیسر ڈاکٹرشجاعت علی خان کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کیا جبکہ اساتذہ وطلباء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین اعجاز علی خان نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد پر ایڈورڈز کالج کی انتظامیہ کے تعاون کو سراہااورکہاکہ شادی سے قبل تھیلیسیمیاٹیسٹ و سکریننگ سے اس مرض کو مزید پھیلانے سے روکا جاسکتا ہے۔حمزہ فاؤنڈیشن کیجانب سے تمام خون عطیہ کرنے والے طلباء کو اسٹیٹ آف دی آرٹ مشین کے ذریعے کی جانے والی بلڈ اسکریننگ کی مفت رپورٹس بھی فراہم کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے