ضلع اپر چترال(مانند نیوز)ضلع اپر چترال کے وادی یارخون لشٹ کے علاقے میں ہفتے کے روز طالب علم سکول سے واپس اتے وقت پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں گر کر جاں بحق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ندیم احمد والد زار محمد سکنہ روکوت یارخون ہفتے کے دن سکول سے گھر واپس آتے ہو ۓ لوکل پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا یارخون میں گر کر جاں بحق ہوگۓ۔ اس کے ساتھ دو اور بچیبھی گرگئے تھے ان کو مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر بچا لیا۔مرحوم گورنمنٹ ہائی سکول یارخوں لشٹ کے دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔ واضح رہے کہ چترال بھر میں اور حاص کر بالای علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی حالت نہایت ناگفتہ بہہ ہے جو آیے روز حادثات کا باعث بنتا ہے اور اس میں کیی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چترال کے اندر رضاکار تنظیم چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ بلا معاوضہ چترال کے دونوں اضلاع میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر اور ان میں بہتری لانے کیلیے پچھلے کیی سالوں سے جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ حکومتی اداروں اور منتحب نمایندوں سے لوگ نہایت مایوس ہوچکے ہیں جو اپنی فرض منصبی ایمانداری سے نہیں نبھاتے۔ چترال کے علاقے تورکہو ملکہو تحصیل میں بھی چند ماہ قبل ایک پل ٹوٹنے کی وجہ سے کیی لوگ جان بحق ہویے تھے اسی طرح وادی یارخون میں ایک پل ٹوٹنے سے نو افراد جان بحق ہویے تھے۔ بالاقی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی حالت نہایت حراب ہیں اور اکثر حادثات کا باعث بنتے ہیں جن میں کیی لوگ اپنی جانیں گنوا چکی ہیں۔