راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیئے۔مسلم لیگ(ن) کی ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی نے پارٹی ٹکٹوں کے لئے کام کا آغاز کردیا ہے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی میں پرویز رشید، ملک ابرار، طاہرہ اورنگزیب اور عطا تارڑ شامل ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے قائم کمیٹی(آج) 29 نومبر تک امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرے گی۔اٹک کی 2و قومی اور 5صوبائی نشستوں کے لئے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہوگئے جبکہ کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر پرویز رشید بھی امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے،ضلع راولپنڈی کی 5 تحصیلوں سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں کے انٹرویوزکئے جائیں گے۔بعدازاں ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز مرکزی پارلیمانی بورڈ مسلم لیگ(ن) کو پیش کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے