شبقدر(نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کا بینکوں کی سیکیورٹی اڈٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان PSPکے جاری ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی شبقدر گلشیدخان نے بینکوں میں سیکیورٹی انتظامات کے معائنہ کے لئے شبقدر بازار میں مختلف بینکوں کا دورہ کیا۔ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان نے بینک عملہ سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ بینک منیجرز و سیکیورٹی گارڈ کو ضروری ہدایات دیئے۔ڈی ایس پی شبقدر نے بینک عملہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کو فوری اطلاع دیں اور الارم سسٹم و SOS سسٹم پر زور دیا، بینکوں کو محفوظ کرنے کے لئے اپنے سی سی ٹی کیمروں کو فعال رکھے اور پیک آپ سسٹم پر تاکید کی۔ انہوں نے سیکیورٹی گارڈ اور پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور تمام جوانان اسلحہ ہاتھ میں لے کر الرٹ پوزیشن میں کھڑے ہوں تاکہ آپ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی ہمت ہوں۔