ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس شاہد خان مہمند نے ضلع ملاکنڈ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے ملاکنڈ لیویز کے جوانوں کے ہمراہ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔ناکہ بندی کے دوران انہوں نے ملزمان اکرام ولد محمد حسن سکنہ ضلع چارسدہ، لعل محمد ولد گل محمد اور رفیع اللہ ولد آرزومند خان سکنہ رحیم آباد سوات سے 9740 گرام چرس برآمد کئے اورملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا گیاجن سے مزید تفتیش جاری ہے۔