وانا (مانند نیوز) ضلع جنوبی وزہرستان لوئر کے اسسٹنٹ کمشنر وانا سلمان خان کنڈی نیگزشتہ روز اپنے الودعی اور رخصتی کے لئے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کا دورہ کیا اس موقع پر نو تعینات تحصیلدار جاوید مروت اور دفتر سٹاف کے سینئر اہلکار بھی ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے تمام بانی ممبرز نے اسسٹنٹ کمشنر وانا کو پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا اور پریس کلب کی جانب سے الوداعی چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور تبدیل ہونے والیاسسٹنٹ کمشنر وانا کو الوداعی ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر سلمان خان کنڈی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا نے صحافت کو ہمیشہ مثبت اندازمیں پیش کیا ہے انہوں نے اس حوالے بطور اسسٹنٹ کمشنر وانا اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بطور اسسٹنٹ کمشنر وانا سینئر صحافیوں کے لئے قابل احترام روایہ رواں نہ رکھنے پر قابل افسوس کا مقام کہا گیا، سابقہ اسسٹنٹ کمشنر وانا سلمان خان کنڈی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں کی انتظامیہ کو درپیش مشکل و افراتفری کے حالات میں انتہائی مثبت صحافت انتظامیہ کے لئے قابل قدر گردانا اور عوامی مسائل کی مثبت رپورٹنگ کو قابل قدر قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صحافیوں نے اولسی پاسون اور سیاسی لوگوں کے احتجاج کے موقع پر مسائل پر قابوں اور مذاکرات کے لئے راہیں ہموار کرنے کے لئے انتظامیہ کے لئے موثر اور قابل قدر نشاندہیاں کرتے رہے جوکہ یہ ان کی اپنی روایات سے لگاؤ اور بہترین روایات کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن وانا کے عوام کی بہت ہی اچھے روایات ہیں ان روایات کو زندہ و جاوید رکھنے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے سینئر صحافی توانا آواز اور کردار کو قلم سے اجاگر کرنے ہمیشہ کوشاں رہے تاکہ یہاں کے اچھے روایات زندہ رہے اور علاقائی صحافیوں کا وطیرہ بھی یہی ہے کہ اپنے اچھے روایات کو برقرار رکھنے میں قوم کے ساتھ ہر مشکل دور میں شانہ بشانہ کھڑے رہے گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے