سخاکوٹ(مانند نیوز) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2سخاکوٹ کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف اگاہی واک۔سکول ہذا کے طلباء،اساتذہ کرام اور پی ٹی سی کمیٹی کے ممبران سمیت لوگوں کی کثیر تعداد مین شرکت۔تفصیلات کے مطابق کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملاکنڈ مدرار اللہ کتوزئی کے ہدایت پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2سخاکوٹ کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سکول ہذا کے پرنسپل امین الحق کر رہے تھے۔واک کے شرکاء نے سخاکوٹ بازار میں بازار میں چکر لگایا جس میں طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈٖ اٹھا رکھے تھے پلے کارڈ پر منشیات کے خلاف اگاہی نعرے درج تھے۔ نشہ ایک انسان نہیں بلکہ پورے خاندان کاموت ہیں،نشہ سے نجات زندگی پرسکون،نشہ ایک لعنت ہے،نشہ معاشرتی تباہی ہے وغیرہ وغرہ۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل امین الحق نے کہا کہ منشیات ایک زہر قاتل ہے اور پورے معاشرے کیلئے ایک ناسور ہیں ہمیں چاہئے کہ اپنے ارگرد کے ماحول اور خاص کر سکولوں کے قریب کھڑی نظر رکھیں تاکہ یہ زہریلا مادہ نونہال قوم تک پہنچ نہ جائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے