شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے تین صوبائی حلقوں کی جغرافیاں، تحصیل اور یونین کونسلوں کو تبدیل کرنے کیخلاف پورن اور چکیسر میں عوام سڑکوں پر نکل آئے زبردست احتجاجی مظاہرہ۔30 نومبر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئے حلقہ بندیوں کے حدود کو نہیں مانتے یہ پورن اور چکیسر کیساتھ ظلم ہے۔ تحصیل چکیسر کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا گیااوپل اور دنکول الپوری حلقے کیساتھ سرکول اور تالون کو بشام اور کانا کیساتھ شامل کیا۔تحصیل پورن کے یونین کونسلوں جسمہں چاگم،سندوی،سنیلہ کو الپوری کے حلقے میں شامل کر دیا گیا۔جو یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم ہیں۔ چکیسر میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار الطاف حسین،تحریک انصاف کے اختر علی چٹان، جمعیت علماء اسلام کے شوکت علی ودیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے چکیسرتحصیل کو تین حصوں میں تقسیم کرنا ہرگز برداشت نہیں یہ جغرافیائی طور پر غلط ہے۔ الیکشن کمیشن نے بغیر کسی سنوائی کے ایک مخصوص جماعت کیلئے چکیسر کو تین حلقوں میں تقسیم کیا جو ہمیں قبول نہیں۔30 نومبر کو جاری کر نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ جنہوں نے بھی ایسا کیا ہے انہوں نے چکیسر کے عوام کا استحصال کیا ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ چکیسر اور بشام جو نئے حلقہ بنا تھا ان کو برقرار رکھا جائے۔ چکیسر میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واضح کیا کہ چکیسر کی تقسیم ناقابل قبول ہے انہیں واپس لیا جائے اگر واپس نہیں لیا گیا تو وہ الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی۔ پورن میں بھی عوام اپنے حلقے کے ایک حصے کو الپوری تحصیل جبکہ دوسرے حصے کو تیسرے حلقے میں شامل کرنے کے خلاف سڑکوں پر امڑ ائے۔ سابق ایم پی اے فضل اللہ خان،پی ٹی ائی کے عبدالمولا، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا نجم اللہ، عوامی ورکرز پارٹی کے رحمان اللہ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ہمراہ الوچ چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا اور واضح کیا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں تقسیم کرے یہ صرف حلقے کی بات نہیں ہے انہوں نے تحصیل کو توڑا ہے اور چند یونین کونسلوں کو الپوری اور دوسری طرف کے یونین کونسل کو دوسرے حلقے میں شامل کرنا پورن کے عوام کے ساتھ مذاق کیا ہیں۔ 30 نومبر کو الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ حتمی فیصلے میں شانگلہ کو تین صوبائی حلقے دیے گئے ہیں جو اس پہاڑی علاقے کے جغرافیہ طور پر غلط ہیں اس وقت تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہے کہ اس سے پہلے شانگلہ دو حلقوں پر مشتمل تھا اور ڈیجیٹل اعداد و شمار کے بعد شانگلہ کو ایک نیا صوبائی حلقہ ملا جن کو پہلی نوٹیفکیشن میں تحصیل الپوری سے دو یونین کونسلوں کوز کانااور رانیال کو الگ کر کے صرف الپوری تحصیل کو کوزکانا کے تین یونین کونسلوں کے ساتھ ملا کر ایک حلقہ بنایا گیا جس کو پی کے 28 شانگلہ ون کا نام دیا گیا۔ اسی طرح تحصیل پورن اور تحصیل مارتونگ مخوزوں کو ملا کر دوسرا صوبائی حلقہ پی کے 30شانگلہ تھری بنایا گیا اورچکیسرکو بشام اور الپوری کے دو یونین کونسلوں کوزکانا اور رانیال کو ملا کر ایک حلقہ پی کے 29شانگلہ ٹو بنایا گیا جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا تھا مگر چند جماعتوں نے رانیال اور کوز کانا یونین کونسلوں کو الپوری کے ساتھ رہنے کی سفارش کی تھی تاہم 30 نومبر کو جاری ہونے والی نوٹیفکیشن میں اس تمام تر حلقوں کو جغرافیائی طور پر تقسیم کر دیا گیا جس پر شانگلہ میں تمام سیاسی جماعتوں نے شدید تحفظات اٹھائے اور تمام تر اقدامات کے الزامات انجینئر امیر مقام پر عائد کئے اور کہا کہ وہ اپنے لیے ایک علیحدہ حلقہ بنا رہے ہیں تاکہ ان کو دھاندلی کا موقع مل سکے۔جس کی وہ تردید کررہے ہیں۔ پورن اورچکیسر سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے صوبائی امیدوار ان جسمیں اے این پی کے الطاف حسین ایڈوکیٹ،پی پی پی کے نظیرخان ایڈوکیٹ،جے یو آئی کے شوکت علی،تحصیل میئر چکیسر سمیت دیگر نے ہفتے کے روز اسلام اباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں درخواست جمع کر دی ہے اور انہوں نے بتایا کہ وہ اس حلقہ بندیوں کے خلاف جلد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے