بٹ خیلہ (مانند نیوز ) ایس پی ایس سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ اور طالبات نے سائنس اور آرٹس سٹالوں سمیت پختونوں کی روایتی حجرہ، طب نبویﷺاور اسلامک کیمپ سجھایا گیاتھا کرنل پارس علی کھوکھر اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مومند اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے،سکول پہنچنے پر سکول کے طلبہ پر مشتمل چاق و چوبند دستہ نے انہیں سلامی پیش کی مہمانوں نے ایس پی ایس کے پرنسپل ثنااللہ کے ہمراہ مختلف سٹالز اور کیمپس کا دورہ کیا، طلبہ نے متعلقہ ماڈلز کے حوالے سے بریفنگ دی، میڈیکل کیمپ میں ڈی سی ملاکنڈ نے بلڈ پریشر کے علاوہ خون گروپ بھی ٹیسٹ کردیا، بعد ازاں انہیں طب نبوی ﷺ اور اسلامک کیمپ سمیت پشتونوں کی روایتی حجرہ کا دورہ کرایاگیا، ڈی سی ملاکنڈ اور کرنل پارس نے مختلف ماڈلز اور کیمپس میں دلچسپی ظاہرکر کے طلبہ سے مختلف سوالات کئے جس کے درست جوابات ملنے پر طلبہ کی کارکردگی کو سراہا،پرنسپل ثناء اللہ نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی جبکہ مہمانوں نے مرد اورخواتین اساتذہ کو تعریفی شیلڈز پیش کئے، تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کرنل پارس اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکول اور کالجز میں اس طرح کی تقریبات منعقد ہونے سے طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتیں سامنے آتی ہے جبکہ انہیں نصاب کے علاوہ عملی مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے اس لئے تعلیمی ادارے طلبہ و طالبات پر عملی کام کرانے پر بھی توجہ دیں، پرنسپل نے مہمانوں کی امد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔