بٹ خیلہ(مانند نیوز) کمانڈنگ آفیسر ملاکنڈ کرنل پارس نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کے بغیر جدید چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ایس پی ایس جیسے ادارے فروغ تعلیم میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں یہاں کے طلبا میڈیکل انجینئر نگ آرمی سمیت دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینا ملک وقوم کیلئے بڑا اعزازہے ان خیالات کا اظہارانھوں نے سوات پبلک سکول اینڈ کالج بٹ خیلہ کیمپس کی سالانہ سائنس وآرٹس نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا کمانڈنگ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مہمندکے ہمراہ فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیااور طلبا کی صلاحیتوں کو سراہا پرنسپل ثناء اللہ نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیاطلبا کے چاق وچو بند دستے نے مارچ پاسٹ پیش کیانمائش میں دلچسپ و خوبصورٹ سائنسی صنعتی اور زرعی اور ثقافت ماڈلز رکھے گئے تھے جبکہ سلامی تاریخی ماڈلزدینی کتب میں حا ضرین گہری دلچسپی لی نمائش میں پشتو موسیقی اور روایتی ڈانس بھی پیش کیا گیا طلبا ء نے کھانے پینے کے سٹال بھی لگا رکھے تھے۔