لاڑکانہ(مانند نیوز)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ے غزہ کے مجاہدوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے، ہم نے 15 سال سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کررکھا ہے، فتنہ مکافات عمل کا شکار ہے جو کبھی سر نہیں اٹھاسکے گا، کبھی ہم فقیروں کی بھی مان لیا کرو۔لاڑکانہ میں شہید اسلام طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے یہ صرف سندھ نہیں پاکستان کی سیاست میں تبدیلی لائے گا، 75 سال سے ملک میں غلط قیادت کو منتخب کیا گیا، اب مستقبل سنوارنا ہوگا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے غزہ کے مجاہدوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے ساتھ ہے فلسطین کی تائید میں مطالبے ہوتے ہیں کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرو ہم نے 15 سال سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کررکھا ہے آج فتنہ مکافات عمل کا شکار ہے فتنہ دوبارہ کبھی سر نہیں اٹھاسکے گایہ ملک پاکستانی عوام کا ہے، ہم اس فتنے کو دوبارہ پاکستان پر مسلط ہونے نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ نیب بنایا گیا تو ہم نے تب ہی کہا تھا یہ سیاسی انتقام کا ادارہ ہے 18 ویں ترمیم کے موقع پر کہا نیب کو ختم کرو، نیب کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔انھوں نے کہاکہ قوم کو کہتا ہوں کبھی ہم فقیروں کی بھی مان لیا کرو ہم نے پہلے کہا تھا یہودی ایجنٹ کو لایا جارہا ہے ایک دن کہے گا اسرائیل کو تسلیم کرلو، عرب دنیا سے کہہ رہا ہوں آج وہاں کے یتیم بچوں اور ماں بہنوں نہتے نوجوانوں کا خون تمہیں بلا رہا ہے، غزہ کے یتیم پکار رہے ہیں کہ عرب دنیا کیسے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کر سکتی ہے۔انھوں نے کہاکہ 2018 میں دھاندھلی کے ذریعے عوام کی رائے کو چوری کیا گیا،پاکستان مسلمانوں کی ملکیت ہے اسلام کے علاوہ کوئی تہذیب نہیں چلے گی۔یہ ملک کلمہ کے نام پر بنا ہے اور یہی اس کی شناخت رہے گی۔ یہ ہمارا مذاق اڑاتے تھے کہ یہ بارہواں کھلاڑی ہے اب بارہواں کھلاڑی کون ہے، اب ہاتھ میں بلا نہیں رہا بلی رہ گئی ہے۔ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا موقف پیش کرتے ہیں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں لیکن الیکشن کا ماحول بھی تو ہو کہ ایک امیدوار آزادی سے انتخابی مہم بھی تو چلا سکے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور الیکشن کمیشن کو سوچنا پڑے گا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے والے بتائیں کیا ہم نے دہشتگردی پر کنٹرول حاصل کر لیا ہمیں الیکشن چاہئے لیکن الیکشن کے لئے پر امن ماحول بھی چاہئے پاکستان کو اگر ایک پر امن ریاست نہیں بنایا جاتا تو خوشحالی نہیں آئے گی، سندھ کی سیاست اور ملک کی سیاست کو یہاں کے عوام نے بدلنا ہے کانفرنس کا یہی پیغام ہے۔