مردان (مانند نیوز)مردان اور ٹانک میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر مردان نے ضلع بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم جلسے، جلوس، اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، اعلامیے کا اطلاق یکم دسمبر سے 2 ماہ کے لیے نافذالعمل ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔دوسری جانب ٹانک میں بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد شعیب نے دفعہ 144 عائد کردی۔اعلامیے کے مطابق گاڑیوں کے کالے شیشوں، اسلحہ نمائش اور غیرقانونی طور پر 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر محمد شعیب نے کہا کہ یکم دسمبر سے 7 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے