دوبئی (مانند نیوز)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے مقام پر موجود پاکستان پویلین کا دورہ کیا پویلین میں پاکستانی موسمیاتی ماہرین سے بھی ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم کو لاس اینڈ ڈیمجز فنڈ کو چلانے سے متعلق مذاکرات اور سہولت کاری کے حوالے سے پاکستانی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔وزیر اعظم کو ‘لیونگ انڈس انیشی ایٹو’ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جو پاکستان میں آب و ہوا سے لچکدار طریقوں اور فطرت پر مبنی حل کے ذریعے سندھ طاس کی صحت کی بحالی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے پویلین میں پاکستانی موسمیاتی ماہرین سے بھی ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔نگراں وزرائے خارجہ اور موسمیاتی تبدیلی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے