بٹ خیلہ (مانند نیوز) گجر برادری مالاکنڈ ڈویژن نے گجر برادری کے خلاف تضحیک آمیز بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کئی رہنماؤں نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا اعلان اور گجر قبیلہ کا بٹ خیلہ بازار میں احتجاجی مظاہرہ۔پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے جنید اکبر کے خلاف پریس کلب تک مظاہرہ اور ریلی کا نعقاد۔ گوجر قوم کے رہنماؤں ملک رضا خان، ملک نسیم جان، ملک ساز خان، اقبال جان نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ ناصر خان ایڈووکیٹ، ملوک خان، سلطان، بخت ضامن، فضل حسین، عالم زیب، جان محمد، امیر سید،خائستہ گل اور دیگر نے کہا کہ سابق ایم این اے جنیدہ کبار کی طرف سے گوجر قوم کی توہین ناقابل معافی جرم ہے۔ لہٰذا پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین اسے فی الفور پارٹی سے نکال کر گوجر قوم سے معافی مانگیں۔اور اگر پی ٹی آئی کی قومی اور مرکزی قیادت سچی معافی کے طالب ہیں تو مالاکنڈ کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ گجر قوم کو دیے جائیں ورنہ صوبے بھر میں جو گجر لوگ پی ٹی آئی میں ہیں، پی ٹی آئی چھوڑنے کا بہت جلد علان کرینگے۔اور جلسوں، جلوسوں اور ویڈیو پیغامات میں لاکھوں پی ٹی آئی کے لوگ ، گوجر قوم سے مستعفی ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوجر قبیلہ کی توہین ناقابل معافی اور قابل مذمت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے