جمرود (مانند نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خیبر کے جانب سے 3دسمبر عالمی یوم افراد باہم معذوری کے دن اٹھ معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم،الخدمت فاؤنڈیشن خیبر کی جانب سے بچوں اور مرد و خواتین میں ویل چیئر تقسیم کرنے کی تقریب ضلع خیبر جمرود پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں صدر ضلع خیبر الخدمت فاؤنڈیشن بخت جمال آفریدی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اکبر آفریدی،حاجی لایق خان،ظفر آفریدی، ہارون آفریدی اور الخدمت فاؤنڈیشن کیصوبائی قائدین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہویے ضلع خیبر کے صدر بخت جمال آفریدی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں مستحق افراد معذوروں اور یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے افراد کو تلاش کرکے ان کی معاونت کی جائے تاکہ وہ بھی معاشرے کا کارآمد فرد بن کر زندگی گزار سکیں الخدمت فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ میں صاف پانی کی فراہمی،ہینڈ پمپ،ہسپتال،راشن کی تقسیم ہے اور بڑی تعداد میں مستحق بچوں میں وظائف دے رہی ہیالخدمت فاؤنڈیشن نے ان معذور افراد کو بے سہارا نہیں چھوڑا بلکہ انہیں ویل چیئر فراہم کرکے معزز شہری کا درجہ دیا ہے اس وقت ان معذور اور مستحق افراد کی مالی معاونت کے ساتھ انہیں ہر طرح کا تحفظ دیا جائے،انہوں نے کہا اگر عوام نیاعتماد کیا اور اقتدار کا موقع دیا تو پاکستان کو ایک فلاحی اور اسلامی ریاست حقیقی معنوں میں بنائے گے،