جمرود (مانند نیوز)جمرود میں سیرت النبی و اسلامی تعلیمات ٹیلینٹ ٹیسٹ کا انعقاد، سینکڑوں طلباء و طالبات نے حصہ لیاتفصیلات کے مطابق جمرود سپورٹس کمپلیکس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام حاجی محمد کریم آفریدی کے تعاون و خصوصی دلچسپی سے زید ایجوکیشن اکیڈمی کے زیر سایہ ”سیرت النبی و اسلامی تعلیمات ٹیسٹ” کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 1700 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو نقد 1 لاکھ روپے،دوسری پوزیشن والے کو 50 ہزار و تیسری پوزیشن لینے والے کو 30 ہزار نقد روپے بطور انعام دئے جائینگے۔یہ انعام طلباء کے لئے الگ و طالبات کے لئے الگ ہوگا۔ٹیسٹ کے موقع پر جے یو آئی رہنماء حاجی محمد کریم آفریدی،تحصیل چیئرمین مفتی کفیل، جے یو آئی فاٹا سینئر صدر شمس الدین،جمرود کے امیر گل نواز،جائنٹ سیکرٹری دلاور درویش،حاجی محمد ناصر،اسسٹنٹ کمشنر جمرود سمیت بلدیاتی نمائندگان،اساتذہ کرام و دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ضلع خیبر کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ٹیلینٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 1700 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ٹیسٹ کا انعقاد ” سیرت النبی و اسلامی تعلیمات ٹیسٹ ” کے نام سے کیا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے انکے نالج میں اضافہ کرنا اور انکے تعلیمی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔اتنے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کا انعقاد کرنے پر نہ صرف طلباء و طالبات نے بلکہ انکے والدین و علاقہ مکینوں نے حاجی محمد کریم آفریدی کے جذبے کو سراہا ہے اور تعلیمی سیکٹر و کھیلوں کے حوالے سے حاجی محمد کریم آفریدی کے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر حاجی محمد کریم آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج میرا دل بہت خوش ہے کیونکہ آج بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے ” سیرت النبی و اسلامی تعلیمات ٹیسٹ” میں حصہ لیا۔انہوں کہاکہ میرا ایک ہی مشن ہے اور وہ عوام کی خدمت کرنا،علاقے میں ترقی لانا اور ان سب کے لئے ضروری ہے کہ ھم اپنے علاقے کو تعلیمی سیکٹر میں آگے لائے کیونکہ دنیا میں جتنے لوگوں و اقوام نے ترقی کی ہے اسکا راز تعلیمی میں سیکٹر میں ترقی شامل ہیں جبکہ دوسرے نمبر کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا بھی ضروری ہے تاکہ ہمارے نوجوان منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت سرگرمیوں میں مشغل رہے اور اچھے مثبت سوچ و صحت مند ذہن کے ساتھ علاقے کی ترقی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ اپنے دستیاب وسائل میں رہ کر اپنے عوام کی ہر ممکن خدمت کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے