جمرود(نمائندہ مانند ) 3 دسمبر ورلڈ ڈیسبل ڈے کے حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خیبر کے زیراہتمام جمرود میں پروگرام کا انعقاد۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر جمرود نصیر عباس اور محکمہ سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خیبر آفیسر حفیظ اللہ نے خصوصی افراد میں ویل چیئرز، کموڈ چیئرز، کیچرز وغیرہ تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبرتحصیل جمرود میں محکمہ سوشل ویلفیئرڈسٹرکٹ خیبر کے زیراہتمام جمرودپریس کلب میں عالمی یوم معذوران کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر جمرودنصیرعباس، سوشل ویلفیئرڈسٹرکٹ خیبرآفیسر حفیظ اللہ، چائلڈپروٹیکشن ڈسٹرکٹ خیبر آفیسر، خیبرڈیسبل اینڈ ویلفیئرآرگنائزیشن کے صدرحضرت اللہ سمیت کثیرتعداد میں خصوصی افراد نے شرکت کیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر جمرود نصیر عباس نے عالمی یوم معذوران کا دن منانے پر روشنی ڈالی اور ان کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔سوشل ویلفیئر خیبرآفیسرحفیظ اللہ نے کہا کہ ان کے ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی افراد کے لئے بہت کچھ کیا ہیں اور پورے قبائلی اضلاع میں رجسٹریشن میں ریکارڈ ضلع خیبرکو حاصل ہیں جس کے آٹھ ہزار سے زائد خصوصی افراد رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی خواتین کے لئے سکیل سنٹرز کھولے گئے جبکہ اس کے علاوہ باڑہ میں منشیات ہسپتال بھی کھول دیا گیا ہے جس میں نشئی افرادکا علاج کیا جاتاہے اور مزید پروگرام شروع کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔خیبرڈیسبل اینڈ ویلفیئرآرگنائزیشن کے صدرحضرت اللہ نے کہا کہ سرکاری محکموں میں خصوصی افرادکے بھرتی کوٹہ 2فیصد سے بڑھا کر 5فیصد کیا جائے اور ضلع خیبرکے تمام سرکاری محکموں پر خصوصی افراد کوٹہ پرغیرقانونی بھرتیوں کو مذمت کرتے ہیں اور اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان میں ملوث آفسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔پروگرام کے آخرمیں مہمان خصوصی اے اے سی جمرودنصیرعباس اور محکمہ سوشل ویلفیئرخیبرآفیسرحفیظ اللہ نے خصوصی افراد میں ویل چیئرز، کموڈچیئرز اورکیچرز وغیرہ تقسیم کیں۔