شبقدرچارسدہ(مانند نیوز)ایس ایچ اوتھانہ خواجہ وس اسرار باچا خان کی کامیاب کاروائی، اپنی بیوی کو کلہاڑی کی وار سے بے دردی سے قتل کرنے والا شوہر 48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار،آلہ قتل بھی برآمد،چوری میں ملوث ملزم بھی گرفتار،سولر شیشہ برآمد،ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔مورخہ 30نومبر2023 کو تھانہ خواجہ وس پولیس کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر اپنی بیوی کو کلہاڑی کی وار سے قتل کی رپورٹ موصول ہوئی اور قاتل شوہر موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا،افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان (PSP) نے ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او خواجہ وس اسرار باچا خان، ایڈیشنل ایس ایچ او واجدخان اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی،ایس ایچ او خواجہ وس اسرار باچا خان نے ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے قاتل شوہر سلمان ولد جنت گل سکنہ سید میاں گل کورونہ خواجہ وس کو گرفتارکرکے آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کرلیا۔ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے وجہ عناد اور گھریلوں ناچاقی بتائی، ایک اور کامیاب کاروائی کے دوران چوری میں ملوث ملزم حسن ولد شیر محمد سکنہ چھاپی خوڑ کو گرفتارکرکے ایک سولر شیشہ برآمد کرلیا ہے۔مزید کاروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو دھرلیا گیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔