ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایبٹ آباد/ عالمی دن برائے معذورافراد کو منا نے کے حوالے سے ایبٹ آباد میں سوشل ویلفیئر کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی،جس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کی میزبانی ڈسٹرکٹ افسر سوشل ویلفیئر ایبٹ آباد سارا مشتاق کر رہی تھی،پروگرام میں معذور افراد کے علاؤہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی،پروگرام کے دوران سپیشل بچوں نے اپنے حقوق اور محتلف ہنر سکھانے کے حوالے سے کمشنر ہزارہ ڈویژن سے سوالات کئے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا کہ عالمی دن برائے معذورافراد حقیقت میں بڑی اہمیت کا عا مل ہے۔ اسلام ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہے جس سے ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ہوتی ہے۔اگر دنیا میں انسانیت نہ ہو تو دنیا کے تمام افراد معذوروں میں شمار ہوتے ہیں۔میں سلام پیش کرتا ہوں ان خاندانوں کو جن کے گھر میں معذور افراد ہوں اور وہ ان کی بہترین رہنمائی کر رہے ہیں۔سید ظہیر الاسلام نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں سپیشل افراد کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ معذور افراد کی حقوق کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آگاہی مہم چلائی جائے گی تاکہ ان کو معاشرے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کمشنر ہزارہ ڈویژن نے کہا کہ سپیشل افراد کو مختلف ہنر سکھانے کے لئے ادروں میں سہولیات فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو روشن دیکھ سکیں۔