ڈونیڈن(مانند نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ ویمنز کو شکست دیکر تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔پاکستان ویمنز ٹیم نے ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا جو پاکستان ویمنز کی 9ٹی ٹوئنٹی میچز میں میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر127رنزبنائے، پاکستان ویمنز نے 18.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ کی میڈی گرین نے پانچ چوکوں کی مدد سے 43رنز ناٹ آٹ بنائے جبکہ سوزی بیٹس نے 28رنز اسکور کیے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان ویمنز کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، دائیں ہاتھ کی میڈیم فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے صرف 18رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد اوپنر شوال ذوالفقار نے 41رنز کی اہم اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت کو ممکن بنا دیا۔پاکستان ویمنز کی اوپنرز شوال ذوالفقار اور منیبہ علی نے 40رنز کا عمدہ آغاز کیا، منیبہ علی 23 اور شوال ذوالفقار نے 41رنز اسکور کیے، ندا ڈار نے 23جبکہ عالیہ ریاض جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 12گیندوں پر 2چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ ویمنز کی طرف سے سوفی ڈیوائن نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاطمہ ثنا اپنی شاندار بولنگ کے سبب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی منگل کے روز اسی گرانڈ میں کھیلا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے