شیرگڑھ (مانند نیوز) شیرگڑھ میں ابو حمدان ٹریول ایجنسی کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا افتتاحی تقریب میں تحصیل تخت بھائی کے میئر حافظ محمد سعید، معروف مزاحیہ یوٹیوبر سوشل ایکٹیوسٹ عدنان اور پی کے سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ارشاد خان مہمند شریک مہمانان خصوصی تھے تقریب سے تینوں مہمانان خصوصی نے مختصر خطاب کیا اور کہا کہ حلال رزق کمانے کیلئے کام کرنا درحقیقت عین عبادت ہے دھوکہ دہی لالچ ناجائز منافع خوری ملاوٹ ٹیکس چوری سے پاک کارو بار کرنے والوں کی پوری زندگی عبادت میں گزرنے کا برابر شمار ہوگی اسلام کے سکھائے گئے اوصول پر کاروبار کرنے اور حلال رزق کمانے میں مصروف عمل لوگ اللہ تعالٰی کے دوست ہوتے ہیں انہوں نے ابو حمدان ٹریول ایجنسی کے مالک بشیر خان کو شیرگڑھ میں ابو حمدان ٹریول ایجنسی کے نام سے ٹریول ایجنسی کھولنے پر خراج تحسین پیش کیا اور داد دی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ گاہک کو کسی بھی صورت مایوس نہیں کرے گا اور لوگوں کو ایماندارانہ اور دیانتدارانہ سروس دے گا جو دوسری ٹریول ایجنسی چلانے والوں کیلئے لائحہ بن ثابت ہوگا اس موقع پر عدنان نے پتہ کاٹ کر ابو حمدان ٹریول ایجنسی کا باضابطہ افتتاح کیا جبکہ تحصیل تخت بھائی کے میئر حافظ محمد سعید نے اجتماعی دعا مانگی افتتاحی تقریب کے مہمانوں کی تواضع ایک پرتکلف دعوت سے کی گئی ۔