شیرگڑھ (مانند نیوز) پی کے 61 میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے خان شہید(عبدالصمد خان اچکزئی شہید) کی برسی شان وشوکت سے منائی گئی برسی کے سلسلے میں لوندخوڑ جنگہ میں ممتاز سیاسی رہنماء حاجی غلام بادشاہ اور ممتاز قانون دان اور پختونخوا میپ کے مرکزی رہنماء امیر سلطان ایڈوکیٹ کے حجرے میں ایک بہت بڑا اجتماع منعقد کیا گیا اجتماع میں پارٹی کارکنان اور علاقہ کے باشندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجتماع سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری پروفیسر محمد رسان صافی ،پنجاب کے صدر جانان افغان ،پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کلیم،ضلع مردان کے صدر پرویز لالا،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کلیم اور تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری مبارک زیب ایدمڈوکیٹ نے خطاب کیا مقررین نے خان شہید کی سیاسی اور پختون قوم کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ خان شہید اور خان عبد الغفار المعروف باچا خان بابا نے ایک ہی فلیٹ فارم سے پختونوں کے حقوق کیلئے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا تھا خان شہید نے اپنے کھیل کود کی زندگی میں سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی آدھی زندگی میں سے زیادہ جیل میں گزارا اور مجموعی طور پر تقریبا 26 سال تک جیل میں رہیں وہ ایک اصول پرست عہدساز وتاریخ ساز شخصیت تھے سیاست میں اوصول کے قائل تھے سیاست میں ان کی اصول پسندی کے دوست دشمن سب قائل ہیں اس طرز سیاست میں انہوں نے آخر کار جام شھادت نوش کیا مگر اپنا راستہ نہیں بدلا اسٹیبلشمنٹ کی باتوں میں نہیں آیا اور قومی سیاست کیا مقررین نےاس موقع پر ان کے فرزند محمود خان اچکزئی کا اپنے شہید باپ خان شہید کے نقشہ قدم پر عمل پیرا رھنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور عزم دھرایا کہ پارٹی کے کارکنان تادم مرگ ان کے ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔