باجوڑ (مانند نیوز) نگران صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کی جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شاہ نواز خان کی سربراہی میں اے سی خار دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹ کیافسران/ نمائندوں، تحصیلدار خار ظاہر محمد،تحصیلدار سلارزئی فیاض خان، علاقائی مشران،نو منتخب کونسلرز، نوجوانان اور عام لوگوں نے کثیر تعداد شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقائی مشران کو درپیش مسائل:ایجوکیشن، صحت، محکمہ بجلی،سڑکوں،/ برانچ روڈ، و دیگر بنیادی مسائل کو تفصیل کیساتھ بیان کئے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار 1شاہ نواز خان نے تمام مسائل و مطالبات کو غور سے سنے اور عوام کو موقع پرازخود مطمئین کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ تاہم بعض مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ محکمہ کو فوری طور پر شکایات کی ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ عوام کے شکایات کا ازالہ موقع پر ہوسکے۔ آخر میں اے اے سی خار 1 نے عوام کو یقینی دھانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ باجوڑ اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے۔