پبی (مانند نیوز)تھانہ اکبر پورہ کے حدود میں مساجد سے بیٹریاں چوری کرنے والا 02 رْکنی گروہ گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم، نشاندہی پر مال مسرقہ برآمد۔مزید تفتیش جاری ہے گزشتہ دنوں عزیز اللہ ساکن اکبر پورہ نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ نامعلوم چور اْن کے مسجد سے UPS اور بیٹری چوری کرکے لے گئے ہیں۔اسی طرح اکبر پورہ کے مختلف مساجد سے بیٹریاں اور UPSچوری ہونے کے رپورٹس درج کرائی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے مساجد سے چوری ہونے اور مساجد کے تقدس کا خیال نہ رکھنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پبی شفیع الرحمن کی سربراہی میں احسان الحق ایس ایچ اواکبر پورہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔مساجد کے اردگرد سول کپڑوں میں پولیس کی نفری تیعنات کی گئی۔مساجد انتظامیہ کو اعتماد میں لیکر مساجد میں مشکوک افراد کے نقل وحرکت کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی۔ دن رات کے انتھک محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان جمال ولد ابرار اور نعیم ولد جعفر ساکنان تازہ گل گڑھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکبر پورہ کے مختلف مساجد سے بیٹریاں اور UPS چوری کے واردوتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے