لاہور (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان ملکی معاشی ترقی کا مستقبل میں محور و مرکز ثابت ہوگا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی، بلوچستان میں عام انتخابات بارے سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان ہمارا دل اور ہماری جان ہے، بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں، 16ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ مرتبہ بلوچستان گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے، بلوچستان ملکی معاشی ترقی کا مستقبل میں محور و مرکز ثابت ہوگا۔ملاقات کے دوران لیگی رہنما جعفر خان مندوخیل نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد نواز شریف کی بریت پر مبارک پیش کی، پارٹی صدر شہبازشریف نے نیک تمنائوں کے اظہار پر جعفر خان مندوخیل کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کیلئے ان کے جذبے کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے