سخاکوٹ(مانند نیوز) سخاکوٹ میں دوفریقین کے درمیان 33سالہ جاری دشمنی دوستی میں بدل گئی۔فریقین نے جرگہ ممبران کے سامنے بغل گیر ہوکر ایک دوسرے کوفی سبیل اللہ معاف کردیا،ائندہ بھائیوں کی طرح زندگی بسر کرنے کا عہد۔تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ میں دوفریقین شفیق احمداور اشفاق احمد پسران محمدخلیل عرف طوطی اور فریق دوم محمدفاروق، محمدطارق وغیرہ کے درمیان تقریباگذشتہ 33سالوں سے دشمنی چلی ارہی تھی جس میں فریق اول کے والد صاحب دشمنی کی بھینٹ چڑ گیا تھاعلاقہ مشران گرینڈ اصلاحی جرگہ نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مزید خون خرابہ سے بچنے کیلئے ایک جرگہ تشکیل دے دیا جس میں گرینڈ اصلاحی جرگہ کے صدر حاجی اکرم خان، جنر ل سیکرٹری مکرم خان صبا، مولانا خورشید احمدصدیقی، چیئرمین، فرید اللہ خان، گوہر علی عرف خوگ علی، حاجی صبر صادق اور رحمت اللہ شامل تھے نے راضی نامہ کی کوشیش شروع کی جو بل اخر کامیاب ہوئیں اس سلسلے میں راضی کی تقریب شفیق احمداور اشفاق احمد پسران محمدخلیل عرف طوطی کے رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں دوفریقین نے جرگہ ممبران اور علاقہ عمائدین کی موجودگی میں قران پاک پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر ائندہ بھائیوں کی طرح زندگی بسر کرنے کاعہد کیا۔اس موقع پر راضی نامہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین گرینڈ اصلاحی جرگہ کے صدر حاجی اکرم خان، سابقہ ناظم حق نواز خان ایڈ وکیٹ، مولانا صاحب حق صاحب، مولاناخورشید احمدصدیقی، ممتاز عالم دین مولانا جمال الدین اور گوہر علی خوگ علی نے کہا کہ عفو درگزر بہترین عمل ہے جس سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے گرینڈ اصلاحی جرگہ کے صدر حاجی اکرم خان نے کہا کہ ہم نے علاقہ میں سینکڑوں کی تعداد میں راضی کرائیں ہے جہاں بھی کوئی مسئلہ ہوگرینڈ اصلاحی جرگہ رضائے الہی کیلئے اسکے حل کیلئے ہر وقت کوشیش کرتی ہیں تاکہ علاقہ کا امن وامانکی فضا پرسکون ہوں۔انہو ں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جہاں بھی کوئی مسئلہ ہو اس کے حل کیلئے اگے اکر اپنا کردار ادا کریں .