بٹ خیلہ(مانند نیوز)پی ٹی آئی پارلمینیٹرین کے چیئرمین پر ویز خٹک اور سابقہ وزیراعلی محمود خان کا ضلع مالاکنڈ امدپی ٹی آئی پارلمینیٹرین کے چیئرمین پر ویز خٹک اور محمود خان کا پیپلز پارٹی کے بانی رکن اورسابقہ وفاقی وزیر لعل محمد خان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات۔ پی ٹی آئی پارلمینیٹرین کے چیئرمین پر ویز خٹک نےسابقہ وفاقی وزیر لعل محمد خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ جس پر سابقہ وفاقی وزیر لعل خان نے پرویز خٹک سے ساتھیوں اور کارکنوں سے صلح مشورہ کےلئے ٹائم مانگا۔پرویز خٹک نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی سیاست میں گزری مگر گزشتہ ساڑھے چار سال کی زندگی پریشان کن تھی۔ عمران کہتاتھا کہ خودکشی کرلوگا، مگر قرضا نہیں لونگا عمران خان نے قرضا بھی لیا اور خودکشی بھی نہیں کی میں دیکھتاتھا۔ اور حیران ہوتا تھا کہ یہ سب ڈرامہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں ضلع مالا کنڈکے علاقہ تھانہ میں پیپلز پارٹی کے بانی رکن اورسابقہ وفاقی وزیر لعل محمد خان کےرہائشگاہ لعل قلعے میں میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اسد لعل خان قاسم قصاب پی کے 23کے متوقع امیدوار اکرام خان اور این اے 9کے متوقع امیدوار ذیشان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی پارلمیٹیرین کے چیئرمین پرویز خان نے کہا کہ میں پانچ سال وزیراعلی رہ چکا ہو۔ جو کام مجھ سے ہوستکےتھے میں نے کیے پولیس کے نظام کو ٹھیک کیا ایجوکیشن صحت کے حوالے سے کام کیا۔عوام کی سہولت کےلئےصحت کارڈ جاری کیے اور ایسا ادارہ یامحکمہ نہیں جسکو میں درست کرنے کی کوشش نہیں کی ہوں اور یہ کوشش رہی کہ عوام کو پریشانی نہ ہواور اسانیاں ملے ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں فیصلے ہوتے تھے مگر عمران خان کو پتہ ہی نہیں ہوتاتھا عمران خان میں شعور ہی نہیں تھی کہ حکومت کیسی چلائی جاتی ہیں کیونکہ حکومت توعمران خان کی تھی ہی نہیں حکومت تو اعظم خان چلاتا تھا عمران خان کونہ کابینہ میں اور نہ ہی گھر میں اختیار تھا پرویز ختک نے مذید کہا کہ عمران خان جب دن میں فیصلے کرتے توجب رات کو گھر جاتے تو صبح اس فیصلے کو تبدیل کرتے تھے میں پی ٹی ائی والوں سے پوچھتا ہوکہ عمران خان کی ساڑھے چار سال حکومت میں کوئی ایک بھی کارنامہ پاکستان کے لئے دکھادیں جس پر ہم فخر کریں تو میں اپنی غلطی مان لونگا انہوں نے کہا کہ اتنی عجیب حکومت میں نے زندگی میں نہیں دیکھی تھی اس حکومت کا نہ سر تھا نہ پاؤں نئے نئے لوگ اتے تھے بیوروکرٹس اتے تھے چوریاں کرتےتھے جب میں عمران خان سے کہتا تو وہ ہنستا کہ چھوڑو یہ بڑا زبردست ادمی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں بڑا ظلم پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے کے ساتھ ہوا انہوں نے کہا کہ اب جو ایم این اے اور ایم پی اے بھاگ رہے ہیں یا چپ رہے ہیں میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا تمھاری عزت تھی عمران خان نے کھبی تم سے ہاتھ ملایا ہے پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی گدھا بھی باہر سے اجاتا تو وہ باعزت ہوتا تھا مگر عمران خان پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے کو گھاس بھی نہیں ڈالتاتھاعمران خان کو طاقت وار لوگوں سے نفرت تھی کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ صرف میں طاقت وار ہوں باقی کچھ بھی نہیں ہیں عمران خان میں ایک فرعونیت اور غرور اگیا تھاجب پارٹی میں کوئی مسلہ ہوتا تھا تو کہتاتھا کہ پرویز خٹک اسکوسنھبالوجب اسکا کام نکل جاتا تو پھرپوچھتا بھی نہیں تھا انہوں نے کہا کہ جب بلدیاتی الیکشن میں شکست کھائی تو رات کو مجھے عمران خان کا فون ایا اور کہا کہ پرویز خٹک تم صوبے کا صدر بن جاوں میں نےکہا کہ میں بن جاونگا مگر مرضی اہنی کرونگا انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کےلئے تنظیمیں بنائی محنت کی مگر اس کاصلہ یہ ملا کہ ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا میں لوگوں کو بلاتا تھا میرے کہنے پر لوگ پرامن احتجاج کے لئے نکلتے تھے لیکن ہمیں پتہ نہیں تھا کہ فوج کے اداروں پر حملہ کرنا تھا انہوں نے فوج کے خلاف ایک الگ ٹیم بنائی تھی ہمارے سینئر لوگوں کو بھی اس کے بارے میں علم نہیں تھا کہ یہ سب ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ ہم تو سیاسی لوگ ہے جلسے جلوس کے عادی ہیں ہم جمہورہت چاہتے ہیں مک میں انتشار نہیں چاہتے لیکن جب فوج کے ساتھ لڑائی ہوئی اور انتشار پھیل گیا تو ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم تو خدمات کےلئے ائے تھے لڑائی کرنے کےلئے نہیں تو میں نے اپنا راستہ الگ کرلیا انہوں نے کہا کہ نئے پی ٹی ائی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو میں نے اور اسدقیصر نے ایک سال قبل پارٹی میں شامل کیا تھا ہم نے سوچا تھا کہ پارٹی میں وکلاء کی ضرورت ہوتی ہے تو گوہرعلی پارٹی کیسیز کو قانونی اور بہتر طریقے سے حل کرینگے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ابھی تک کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیے ہیں ٹکٹ اس امیدوار کوجاری کیےجائینگے جو امیدوارپاک دامن اور الیکشن جیت سکتے ہیں ٹکٹ ان امیدوار کو جاری کرینگے.