بٹ خیلہ (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ نے ذیادہ نرخ پر گوشت فروخت کرنیوالے آٹھ قصائیوں کو ایک ماہ کیلئے جیل بھیج دیا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ/کمانڈنٹ لیویز شاہد خان مہمند کی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نور حیات خان نے سخاکوٹ بازار کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کی۔ اور آٹھ قصائیوں کو انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخ سے ذیادہ قیمت پر گوشت فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے ایک ماہ کے لئے جیل بھیج دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں جاری رہیگی اور کسی کو سرکاری ایس او پیز کیخلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔اسی طرح ضلعی انتظامی آفسران نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی اور ذیادہ کرایہ وصول کرنیوالے کئی ڈرائیورز کو جرمانہ کیا۔ اس کے علاوہ تھانہ بازار میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتو ں کی چیکنگ کی گئی۔ اور ٹی ایم اے تھانہ بائیزئی کو صفائی کے صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء ویٹرنری ہسپتال سخاکوٹ میں ہونے والے کھلی کچہری کے دوران سخاکوٹ بازار میں واقع پاگلانو مارکیٹ میں غیر قانونی تجاوزات کے بارے میں ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس پرڈپٹی کمشنر نے فوری طورپر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی کو ہدایت کی کہ مذکورہ مارکیٹ کا دورہ کرکے غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن کریں اور تجاوزات کو ہٹایاجائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے