ایبٹ آباد(مانند نیوز)خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے زیر انتظام جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ورک آراؤنڈ ایبٹ آباد میں پرائیویٹ کمپنیز کو راغب کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈی خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ علی محمود خان،ٹیک ویلی کے سی او عمر فاروق،ایگزیکٹو آفیسر سائیبرڈ اطہر عمران،منیجر سردار صدات نے تفصیلی گفتگو کی۔ایم ڈی علی محمود کا کہنا تھا خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ نے پشاور کے بعد ایبٹ آباد میں یہ سہولت فراہم کی ہیں۔ جو آئی ٹی سے استفادہ کرنے والوں کے لئے 24 گھنٹے میسر ہوگی۔ورک آراؤنڈ میں 2 سو افراد کے لئے یکمشت کام کرنے کی جگہ موجود ہے۔اورخواتین کو بھی مکمل ماحول کی فراہمی کے لئے علیحدہ سے دفاتر کی سہولت میسر ہے۔ورک آراؤنڈ میں فری لانسنگ کے لئے کام کرنے کے مواقع موجود ہیں۔جس کو مخصوص تعداد تک رکھنے کے لئے ایک مکمل ہال مختص ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کمرشل قومی وبین الاقوامی کمپنیوں کے علاوہ ایبٹ آباد کی یونیورسٹیوں،میڈیکل کالجز،کامرس کالجز،آئی ٹی کے شعبہ سے وابستہ اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔دریں اثنا مختلف کمینیز سائبرڈ،ٹیک ویلی،سسٹم لمٹیڈ،آئی بی ایکس کے نمائندوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24 گھنٹے سہولت احسن اقدام ہیں۔انتظامیہ ورک آراونڈ کا کہنا تھا ایبٹ آباد کے نوجوانوں کے لئے فری لانسنگ اور روزگار کے بہترین مواقع میسر ہوں گے۔جو ماہانہ تقریبأ 45 ڈالر میں سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔کمپنیز کے نمائندوں نے ورک آراونڈ کے مختلف کمپیوٹر ہالز،کانفرنسز روم کا بھی معائنہ کیا اور خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات کو سراہا ہے۔