کراچی(مانند نیوز ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے اٹلی کے جعلی ویزے پر نائیجیریا اور سعودیہ پلٹ مسافر کوکراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم نعیم اختر کے پاسپورٹ کے ویزا صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے، ملزم پاکستانی پاسپورٹ اور اصلی ویزے پر نائیجیریا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے نائیجیریا میں مقیم ایجنٹ سے 22 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا، ملزم نے نائیجیریا سے جعلی ویزا پر اٹلی جانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ جعلی ویزا ہونے کی بنا پر ملزم نائیجیریا سے سعودی عرب اور پھر پاکستان آیا، سعودی عرب پہنچنے پر ملزم نے اپنے پاسپورٹ پر لگا جعلی ویزا پھاڑ دیا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے