خضدار (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار میں سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھما کے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید اور 2راہ گیر زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نعش اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا۔ جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔