سخاکوٹ(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی ضلع راولپنڈی کی تنظیم نو مکمل نصیب خان صدر جبکہ مثل خان کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔اس سلسلے عوامی نیشنل پارٹی ضلع راولپنڈی کاانتخابی اجلاس زیر صدارت ممبر مرکزی الیکشن کمیٹی عطاء اللہ شاہ منعقد ہوا جس میں صوبائی صدر منظور احمد خان، جنرل سیکرٹری بہادرہوتی اور مرکزی جائنٹ سیکرٹری قاضی اظہار نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ضلع راولپنڈی کیلئے اتفاق رائے سے نصیب خان صدر جبکہ مثل خان کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔دیگر عہدہ داروں میں غلام نبی سینئر نائب صدر، طارق محمود نائب صدر اول، اقبال حسین نائب صدر دوم، عنایت اللہ خان لالا نائب صدر سوم، میاں ایوب خان نائب صدر چہارم، راوید خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اختر مشوانی ایڈیشنل سیکرٹری، میاں فضل واحد کلچرل سیکرٹری، ملک حمید خان جائنٹ سیکرٹری، اقبال خان جائنٹ سیکرٹری دوم، کامران خان جائنٹ سیکرٹری سوم، شیرولی خان جائنٹ سیکرٹری چہارم، سجاد خان سیکرٹری اطلاعات، زرشاد خان سیکرٹری مالیات، شہاب خان پختون ظلمی اور حاجی خالد خان کو سالار مقرر کیا گیا۔اس موقع ممبر مرکزی الیکشن کمیٹی عطاء اللہ شاہ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لے لیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر نصیب خان نے اپنے اوپر پارٹی کارکنوں کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے انکے اعتماد کوٹھیس نہیں پہنچاؤنگاکارکنوں کے رائے کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گااور کسی کوشکایت کاموقع نہیں دونگا۔ اے این پی واحد جماعت ہے جس میں کارکنوں کے رائے کی قدر کی جاتی ہیں۔انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ پارٹی کی ترقی کیلئے نومنتخب کابینہ کو ساتھ لیکر چلونگا