پشاور(مانند نیوز ) سرکاری اسکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ مردان نے اپنا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے ہاکی میں ضلع مردان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ جسمانی طاقت بڑھانے کے علاوہ، کھیل افراد کی مجموعی شخصیت کی نشوونما، کردار سازی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل ہر ملک کی صحت کے معیار کو بلند کرتے ہیں، جس ملک کا معیار اچھا ہوگا وہ ہمیشہ اچھا معیارِ زندگی اور تنائو سے پاک ماحول رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سکول گزشتہ کئی سالوں سے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے آرہی ہے جس میں ہاکی سرفہرست ہے،ہمارے سکول کے طلبا آگے بڑھ کر ہائی اور ہائیر دسکینڈری سکولز کے مقابلوں میں حصہ لیکر اپنے اسکولز کا نام روشن کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے، کھیل اور تعلیم کا چولی دامن کا ساتھ ہے، تعلیم کا بنیادی مقصد علم و دانش کی سوجھ بوجھ ہے جبکہ کھیل آرٹ لٹریچر اور دیگر فنون لطیفہ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بچوں کی نشوونما میں کھیل کا اہم کردار ہے اور بچوں کو اس میں مکمل حمایت دینا ضروری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے سکول کے اساتذہ ہر طرح کے کھیلوں میں بچوں کو مزید سپورٹ کرنے اور ان کی نشوونما میں مدد فراہم کرنے کی ٹھان لی ہے جس سے بچوں کی ابتدائی سطح پر ہی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے