پشاور(مانند نیوز ) غیر سرکاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے صدر محمد عارف نے کہا ہے کہ خواتین کی سیاسی وانتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا مؤثر طریقے سے کردار ادا کریں، سیاسی جماعتوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خواتین کی سیاسی وانتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن آفس مردان میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر ضیا الر حیم سے سرٹفیکٹ وصول کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ سیاسی اور انتخابی عمل میں خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کی نشاندہی کرتی ہے، جب خواتین ووٹر، امیدوار، انتخابی منتظم یا پارٹی کی حامی کے طور پر انتخابات میں حصہ لیتی ہیں توسیاسی عمل زیادہ جامع ہوجاتا ہے اور جمہوریت مضبوط ہوتی ہے