چارسدہ(مانند نیوز)منشیات کے خلاف بالخصوص آئس کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ،عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،تھانہ جات اور چوکیات میں عوام الناس کے ساتھ شائستہ رویہ سے پیش آئیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان کا اعلیٰ سطح میٹنگ سے خطاب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان کے زیر صدارت پولیس افسران کے ساتھ منعقد ہوئی، میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن چارسدہ صنوبر شاہ خان،ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان،ڈی ایس پی سرڈھیری کوثر خان،ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان،ڈی ایس پی تنگی حسن خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نصراللہ خان، ایس ایچ اوز اور سی آئی اوز نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان نے پولیس افسران کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا جناب اختر حیات خان کے عین ویژن کے مطابق منشیات کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے، جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں،ائس ڈیلروں،ہوائی فائرنگ،غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے،منشیات فروشوں بالخصوص آئس نوجوانوں نسل کو تباہ کررہے ہیں ان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائیں، تفتیش کے دوران ضابطہ اخلاق کو مدنظر رکھتے رکھا جائے اور اسے مزید موثر بنایا جائے تاکہ عوام کے جان ومال و مال اور آبرو کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے،تھانہ جات اور چوکیات میں عوام الناس کے ساتھ شائستہ رویہ اپنائے عوام الناس کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہ کریں اور پولیس افسران و اہلکاروں اپنی حفاظت کے لیے ہیلمٹ و جیکٹ کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے ہدایات جاری کیے،آخر میں گزشتہ ماہ کے دوران بہترین ڈیوٹی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نقعد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے