پبی (مانند نیوز ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی میں ہوم اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے کلچر سے متعلق لباس ، پرانی کلچر کچن کے سامان اورموسیقی کے سامان کو بھی نمائش کے لئے پیش کئے پروگرام کے مہمانی خصوصی پروفیسر شبنم تابندہ اسپیشل گیسٹ پروفیسر رحمانیہ، کالج کی پرنسپل شاہین بیگم اور ایچ او ڈی ہوم اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے سارا ارباب دیگر اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شبنم تابندہ نے کہا کہ ہم اپنی بچیوں میں اپنی ثقافت اور خیبر پختون خواہ کے کلچر کو اپنانے کی ترغیب دینا چاہیے تاکہ یہ بچیاں اپنی ثقافت کے ساتھ ساتھ پڑھائیے میں بھی اپنا ملک کانام روشن کر سکے پروگرام میں پروفیسر رحمانیہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں برقہ ثقافت پورے دنیا میں مشہور ہے اور ہمیں فخر ہے ایسے ثقافت پر پروگرام کے آخر میں پرنسپل شاہین بیگم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد اپنی بچیوں میں ثقافت اور اسلام کی تعلیمات میں کو اجاگر کرنا ہے اج کل نوجوان نسل اپنی ثقافت بھول کر انگریزوں کی ثقافت اپنانے میں لگے ہوئے ہیں ہمارے حکومت کو چاہیے تعلیم میں ثقافت پر زور دیں تاکہ ہمارے بچیاں اپنی ثقافت نہ بھولے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے