ملاکنڈ (مانند نیوز)نگران صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل خان نے بٹ خیلہ بازار میں مختلف ریسٹورنٹ، ہوٹلوں، مچھلی فروشوں، تندور شاپس، میگامارٹس، قصائیوں، سبزی فروش دکانوں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر جرمانہ کیا۔پرائیس اینڈ گیج چیکنگ کے سلسلے میں تھانہ ایریا میں مختلف پیٹرول پمپوں کا معائنہ کیا گیا۔ملاکنڈ لیویز چیک پوسٹ یونیورسٹی پل کابھی معائنہ کیا گیا اور لیویز اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ بٹ خیلہ بازار سے عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی۔